Saturday, September 21, 2024

متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کا پہلا مشن ’’راشد روور‘‘ چاند پر روانہ کر دیا

متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کا پہلا مشن ’’راشد روور‘‘ چاند پر روانہ کر دیا
December 12, 2022 ویب ڈیسک

فلوریڈا (92 نیوز) - متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کا پہلا مشن چاند پر روانہ کر دیا ہے۔

راشد روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے فلوریڈا سے اسپیس ایکس راکٹ نے اڑان بھری۔ خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی روور کو خلا میں لے جانے کے لیے راکٹ نے صبح 11 بج کر 38 منٹ پر اڑان بھری، جسے امریکی خلائی فورس کے لانچ پیڈ سے روانہ کیا گیا۔

یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے دبئی میں قائم اسپیس سینٹر کے کنٹرول روم سے راشد روور کی پرواز کا جائزہ لیا۔

شیخ حمدان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چاند پر پہنچنا اس قوم کےلیے ایک اور سنگ میل ہے جس کے عزائم کی کوئی حد نہیں۔