Saturday, May 4, 2024

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور کردیا، اسحاق ڈار

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور کردیا، اسحاق ڈار
January 19, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے یو اے ای کے صدر سے دو ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بات چیت کی تھی جس پر عملدرآمد ہوگیا۔