Tuesday, April 23, 2024

متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دُکھ ہوا، وزیراعظم

متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دُکھ ہوا، وزیراعظم
July 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دُکھ کا اظہار کیا۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے میری ہمدردیاں اور دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کو متاثرہ خاندانوں کی مکمل مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔