Thursday, April 25, 2024

متحدہ عرب امارات لاہور کی بلند ترین عمارت بنائے گا، چودھری پرویز الہی

متحدہ عرب امارات لاہور کی بلند ترین عمارت بنائے گا، چودھری پرویز الہی
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات لاہور کی بلند ترین عمارت بنائے گا۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی گئی۔ چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں فیروز پور روڈ لاہور پر مبارک سینٹر پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی۔