Monday, May 6, 2024

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ اسلام آباد منسوخ
January 30, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی کردیا گیا، موسم کی خرابی کے باعث دورہ ملتوی ہوا۔

امارتی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے رابطے میں جلد 2 دن کے دورے پر آنے کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق یو اے ای کے صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، شیخ زاید محمد بن النہیان نے یو اے ای اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات کو بڑھانے سے متعلق دورہ کرنا تھا۔

دوسری جانب امارات کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطے میں دورے کی منسوخی پرافسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کی سلامتی اور حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے۔ موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔