Thursday, May 2, 2024

متاثرین سیلاب کیلئے جینوا کانفرنس میں نو ارب ڈالر جمع کر لیے، بلاول بھٹو

متاثرین سیلاب کیلئے جینوا کانفرنس میں نو ارب ڈالر جمع کر لیے، بلاول بھٹو
January 10, 2023 ویب ڈیسک

جنیوا (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب کیلئے جینوا کانفرنس میں نو ارب ڈالر جمع کر لیے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے موسمیاتی کانفرنس سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سمیت عالمی برادری کے شکرگزار ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیےکوشاں ہیں، کانفرنس توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہوئی۔