Sunday, May 5, 2024

متاثرین سیلاب کی امداد کا پیغام، نائنٹی ٹو نیوز پر ٹیلی تھون کا اہتمام

متاثرین سیلاب کی امداد کا پیغام، نائنٹی ٹو نیوز پر ٹیلی تھون کا اہتمام
September 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک میں سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ 92نیوز نے متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کا انعقاد کیا۔

اینکر پرسن اسد اللہ خان کی میزبانی میں ٹیلی تھون میں مشہور شخصیات نے  شرکت کی۔ کرکٹر محمد رضوان، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی ٹیلی تھون میں شریک ہوئے جنہوں نے متاثرین سیلاب کی آگے بڑھ کر بھرپور مدد کی اپیل کی۔

ٹیلی تھون میں بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف کوارڈینیٹر حذیفہ رفیق نے متاثرہ علاقوں کے حالات بیان کیے۔ ڈائریکٹر پلاننگ سید فراز حسن نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے متعلق بتایا۔

ٹیلی تھون کے دوران اندرون اور بیرون ملک سے لوگوں کی فون کالز آئیں۔ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے کروڑوں روپے کی امداد کے اعلانات کیے۔

شرکا نے سیلاب میں ڈوبے علاقوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت لوگوں کو درپیش مشکلات اجاگر کیں۔ نائنٹی ٹو نیوز یوکے نے بھی ٹیلی تھون نشر کی۔