Friday, April 26, 2024

مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، شیخ رشید

مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، شیخ رشید
August 6, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے اہم اتحادی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔ 30 اگست تک اہم وقت ہے۔