Thursday, April 25, 2024

مصری وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مصری وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
March 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا۔

مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری وزارتِ خارجہ پہنچے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

او آئی سی کانفرنس کے حوالے سے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔