مصر نے دنیا کی قدیم عبادت گاہ اور بابل قلعہ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا

قائرہ (92 نیوز) - مصر نے دنیا کی قدیم عبادت گاہ اور بابل کے قلعے کو سیاحوں کیلئے کھول دیا۔
بارہویں صدی عیسوی میں تعمیرہونے والی عبادت گاہ بن عزرا 2021ء میں تعمیرومرمت کیلئے بند کردی گئی تھی۔
دونوں مقامات تعمیرنو اور ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد کھول دئیے گئے، بابل قلعہ دوسری صدی عیسوی میں شہنشاہ ٹریجن کے دور میں تعمیر کیا گیا۔