Sunday, September 8, 2024

مسلمان ہونا برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا جرم بن گیا

مسلمان ہونا برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا جرم بن گیا
January 23, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) مسلمان ہونا برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا جرم بن گیا۔ 2020 میں ٹرانسپورٹ کی وزارت چھین لی گئی۔ 

برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو انٹرویو میں انکشاف کیا، کہ انہیں مسلمان ہونے پر وزارت سے ہٹایا گیا۔ کہتی ہیں، 2020 میں کابینہ میں تبدیلیاں ہورہی تھیں، اس دوران برطانوی وزیراعظم کے دفتر میں اجلاس ہوا،، جہاں ان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر انہیں لگا کہ شاید کارکردگی میں کوئی کمی رہ گئی ہے لیکن پارٹی کے چیف وہپ نے بتایا کہ اجلاس میں ان کی مسلم شناخت پر بات ہوئی، پارٹی کے رہنماء مسلم فرد کے کابینہ کاحصہ بننے پرخوش نہیں تھے۔

اپنے انٹرویو میں نصرت غنی نے کہا کہ نسلی تعصب کی وجہ سے خود کو کم تراور بے اختیارتصورکرتی رہی، مجھ پر پارٹی کے ساتھ وفادار نہ ہونے کا الزام لگایا گیا، دوسری طرف کنزرویٹو پارٹی کے چیف وہپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نصرت غنی سے کبھی اس موضوع پر بات نہیں ہوئی۔

برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ سرکیئر اسٹارمر نے نصرت غنی کے ساتھ نسلی تعصب پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔