Thursday, May 2, 2024

مسلم لیگ نون نے عثمان بزدار کے استعفے کو غیر آئینی قرار دے دیا

مسلم لیگ نون نے عثمان بزدار کے استعفے کو غیر آئینی قرار دے دیا
April 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ نون نے عثمان بزدار کے استعفے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

رانا ثنا، سعد رفیق اور ایاز صادق نے میڈیا گفتگو میں کہا اسپیکر کو وزیراعلی بننے کی عجلت ہے۔ وزیراعلی کو استعفے میں وزیراعظم کی بجائے گورنر سے رجوع کرنا چاہیے۔ یہ ڈی نوٹیفائی ہونا چاہیے۔

سعد رفیق نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ غیر آئینی ہے۔ عثمان بزدار کا غیر آئینی طریقے سے استعفیٰ منظور کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو دیا ہے ۔ عثمان بزدار کو استعفیٰ گورنر پنجاب کو دینا ہو گا۔ گورنر پنجاب شریف آدمی ہیں ،قانون پر عمل کریں ۔ گورنر پنجاب کو تسلیم کرنا چاہئے وہ قانون سے نابلد ہیں۔ غیر آئینی ،غیر قانونی استعفے کی وجہ سے عثمان بزدار وزیر اعلیٰ ہیں۔

رانا ثنا بولے عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی طریقے سے دیا گیا ہے۔ عدالت میں استعفیٰ چیلنج ہوا تو معاملہ غیر قانونی ثابت ہو جائے گا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا عدم اعتماد تحریک کو بھی 14 دن میں پیش نہیں کیا گیا۔ آئین پر عملدرآمد نہ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو ذمے داری اٹھانا پڑے گی۔ سرکاری افسر حکومت کے غیر آئینی فیصلے ماننے سے انکار کر دیں۔