Saturday, April 20, 2024

مسلم لیگ نون کی سیاست ختم ہو چکی، اسد عمر

مسلم لیگ نون کی سیاست ختم ہو چکی، اسد عمر
October 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے مسلم لیگ نون کی سیاست ختم ہو چکی۔

اسد عمر نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ آج لیک ہونے والی آڈیو سے متعلق  کہا  کہ نئی آڈیو کو ٹکڑے جوڑ کر تیار کیا گیا ہے۔

اپنی نیوز کانفرنس میں اسد عمر نے وزیر اعظم کی کل کی نیوز کانفرنس پر انھیں  جذباتی قرار دے دیا۔ ساتھ ہی اداروں سے متعلق بیان پر وزیر اعظم سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ملک کے معاشی حالات سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کے ریکارڈ بنے۔ موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ بی سے سی کیٹیگری میں کر دی، بولے میاں صاحب آپ ملک کو دیوالیہ کر رہے ہیں۔