Thursday, March 28, 2024

مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی لاہور میں سیاسی ٹیم کو بھرپور متحرک کرنے کی ہدایت

مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی لاہور میں سیاسی ٹیم کو بھرپور متحرک کرنے کی ہدایت
January 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی لاہور میں سیاسی ٹیم کو بھرپور متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر گورنر ہاؤس اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈ کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما خواجہ احمد حسان، عمران نذیر، رانا مشہود اور کھوکھر برادران عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے۔

پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل بھرپور سیاسی سرگرمیاں اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف نے سال نو کے آغاز پر اعتماد کا ووٹ یا پھر جنرل انتخابات کی تیارئ کے لیےنون لیگ پنجاب کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔