Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ نون کا پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے تمام قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ نون کا پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے تمام قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
December 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے تمام قانونی اور آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

مسلم لیگ نون نے فیصلہ کیا کہ کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنا جائے گا، تمام قانونی اور آئینی آپشن استعمال کیے جائیں گے۔ تحریک عدم اعتماد لانے، گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے یا دونوں آپشن اکٹھے استعمال کرنے کی رائے دی گئی۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے ملاقات کی، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔