Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن نے کیسز کی اوپن سماعت کا حکومتی چیلنج قبول کرلیا

مسلم لیگ ن نے کیسز کی اوپن سماعت کا حکومتی چیلنج قبول کرلیا
February 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے کیسز کی اوپن سماعت کا حکومتی چیلنج قبول کرلیا۔ شاہد خاقان نے کہا ہم تو کہتے ہیں کیمرے لگا کر اوپن سماعت کریں، آپ بھی بیٹھیں، ہم بھی بیٹھ جاتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے منڈی بہاوالدین میں جلسے سے خطاب کے موقع پر ضلع بھر کی پولیس موجود تھی، پھر بھی گراؤنڈ نہیں بھر سکے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عوام کو بتا رہے تھے کہ کیا اور کتنے مسائل کئے ہیں، وہ عوام کو مستقبل بہتر بنانے کی بات کر رہے تھے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اب بہانے بناتے تھے، اب وہ قومی نہیں ہے، ماضی کی حکومتوں کو مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتے تھے اب مسائل کا ذمہ دار پوری دنیا کو قراردے رہے ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا چینی، آٹا دگنی قمیت پر بک رہا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ کیا گیا، جو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم کے مطابق ادویات کی قیمت بھی عالمی قوتوں کا قصور ہے اس حکومت کا نہیں۔ پانچ سال ہماری حکومت میں بجلی کا ریٹ 8 روپے نہیں بڑھا، انہوں نے دو ماہ میں قیمتیں بڑھا دیں، آپ کی نالائقی اور ساری قوم بھگتے گی۔

شاہد خاقان مزید بولے کہ ساڑھے 3 سال سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں، اپنوں کا حساب کر لیں حکومت کا ریکارڈ آپ کے پاس ہے۔ کوئی ہمارا ریکارڈ ملا آپ کو کیا چیئرمین نیب کو آج تک کوئی کرپشن ملی ہےِ؟، چھ لیگی رہنماؤں پر کیس ہے، ایک پر بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے۔ ہمارے کیسز کی سماعت پر کیمرے لگائیں تو پتہ چلے گا، عدالتوں میں کیمرے لگا کر قوم کو حقائق دکھائیں کون سی کرپشن ہوئی۔