Thursday, April 25, 2024

مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
July 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے اور انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیکریسی آف ووٹ کو سبوتاژ کیا گیا، ہم رات کو عدالت نہیں آئے۔ رانا مشہود نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر جیسے نمبرنگ کی گئی اس سے پورا الیکشن کالعدم ہوتا ہے۔

مسلم لیگ کی جانب سے اسپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھرنے کہا کہ جمعہ کو پنجاب نہیں گجرات اسمبلی میں بدمعاشی کی گئی۔