Friday, March 29, 2024

مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاؤ مارچ کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ

مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاؤ مارچ کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ
March 27, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کے مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکاء نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالا۔ قافلے کے شرکاء آرام کے بعد آج جلسہ گاہ جائیں گے۔

شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم  نواز نے کہا کہ  بہت جلد نواز شریف  آپ کے سامنے  ہوں گے، قائد ن لیگ نے باہر بیٹھ کر ایک بال پر 2 درجن وکٹیں گرا دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالہ کیا پاکستان سے باہر چھوڑ کر آئیں گے، 75 سال میں ڈیزل اتنا مہنگا نہیں ہوا جتنا اب مہنگا ہے۔

اپوزیشن رہنماء پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بولے عمران خان نے جتنے سرپرائز دینے تھے دے دیئے۔