Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
August 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت سے فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، آسٹروٹرف اکھاڑنے اور بچھانے میں کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔