Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ ن کا بھی آج رات اسلام آباد ڈی چوک پر جشن آزادی منانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کا بھی آج رات اسلام آباد ڈی چوک پر جشن آزادی منانے کا اعلان
August 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کا بھی آج رات اسلام آباد ڈی چوک پرجشن آزادی منانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوجوان آج شب ڈی چوک پر جشن آزادی میں شرکت کریں، نوجوان پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ،پولیس جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم شہباز شریف 68 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ری ریکارڈ قومی ترانے کا کل افتتاح کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 14 اگست پر نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم ایک قوم ہیں، سبز ہلالی پرچم تلے ہم سب اکٹھے ہیں، پاکستان کا پرچم ہم سب کی آزادی کی علامت ہے۔