Saturday, April 27, 2024

مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم وفد کی اہم ملاقات، رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم وفد کی اہم ملاقات، رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم وفد کی اہم ملاقات ہوئی۔ شہبازشریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوئے۔ اپوزیشن اور ایم کیوایم میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔ قائدین میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت ہوئی۔ خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن کو کل شام 5 بجے کی دعوت دی۔ اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات کل پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلوں کا اختیار نواز شریف اور شہباز شریف کو دیا ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔