Wednesday, April 24, 2024

مسلح افواج کو غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، آئی ایس پی آر

مسلح افواج کو غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، آئی ایس پی آر
May 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے۔

پاک فوج سے متعلق سیاسی بیان بازی پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آ گیا، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے ،، افواج کو ملکی بہتر مفاد میں سیاست سے دور رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے براہ راست اور مختلف حوالوں سے باتیں کی جا رہی ہیں، بعض سیاسی قیادت مسلح افواج اور قیادت کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہی ہے، غیرمصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔