Wednesday, April 24, 2024

مسجد وزیر خان کیس، صباء قمر اور بلال سعید کو عدالت نے بری کردیا

مسجد وزیر خان کیس، صباء قمر اور بلال سعید کو عدالت نے بری کردیا
May 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کی سیشن کورٹ نے ادکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کو مسجد وزیر خان کیس میں بری کر دیا۔ 

لاہور سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان کیس میں ادکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کو بری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق کی جانب سے برہت کی درخواست منظور کی گئی۔

اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے بریت کی درخواستیں بے بنیاد طور پر منسوخ کی گئی۔ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قررا دیتے ہوئے بریت کی درخواست منظور کرے۔

اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں دوران شوٹنگ ڈانس کرنے مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام ہے۔