Tuesday, April 23, 2024

مسجد نبویﷺ و مسجد قبلتین کے امام فضيلة الشيخ محمود خليل القاری انتقال کر گئے

مسجد نبویﷺ و مسجد قبلتین کے امام  فضيلة الشيخ محمود خليل القاری انتقال کر گئے
June 25, 2022 ویب ڈیسک

مدینہ منورہ (92 نیوز) مسجد نبویﷺ و مسجد قبلتین کے امام  فضيلة الشيخ محمودخليل القاری انتقال کر گئے۔

مرحوم شیخ محمودالقاری مسجد نبوی میں نمازتراویح پڑھانے کی ذمہ داری بھی نبھاچکے ہیں، مرحوم گزشتہ کچھ برسوں سے علیل تھے، آخری ایام انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں گزارے۔ مرحوم کی نمازجنازہ بعدازنمازمغرب مسجد نبوی شریف میں ادا کی جائے گی۔

ان کی وفات پر علما کرام، و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، مرحوم کے بلند درجات کی دُعا کی۔