Friday, March 29, 2024

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیرونی صحنوں میں بارہ ہزار قالین بچھا دیئے گئے

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیرونی صحنوں میں بارہ ہزار قالین بچھا دیئے گئے
February 9, 2022 ویب ڈیسک

مدینہ (92 نیوز) مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیرونی صحنوں میں بارہ ہزار قالین بچھا دیئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق نئے قالین بہترین معیار کے ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے اس بارجو نئے قالین بچھانے کی منظوری دی ہے وہ جدت اور ٹیکنالوجی کی اپنی مثال آپ ہیں۔

سعودی عرب میں تیار کئے گئے ان قالینوں میں خصوصی چپ لگائی گئی ہے جس میں قالین تیار کرنے کی تاریخ درج ہے۔ چپ میں قالین کے مٹیریل کی تفصیلات، بچھانے کی تاریخ، مقام اور صفائی کا وقت بھی درج ہو گا۔ قالین کتنی بار استعمال ہوا، کتنی بار دھویا گیا، الیکٹرانک چپ کے ذریعہ معلوم کیا جا سکے گا۔

صرف یہی نہیں چپ لگنے کی وجہ سے کوئی قالین گم بھی نہیں ہو گا، نہ ہی مخصوص مدت کے بعد دوبارہ استعمال کیا جا سکے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہر قالین میں 4000 گرام کا دھاگہ استعمال ہوا ہے اور یہ 14 ملی میٹر دبیز ہیں۔