Thursday, April 25, 2024

مسجد نبوی ﷺ واقعے کے مقدمے میں گرفتار شیخ راشد شفیق کی ضمانت منظور

مسجد نبوی ﷺ واقعے کے مقدمے میں گرفتار شیخ راشد شفیق کی ضمانت منظور
May 9, 2022 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) - مسجد نبوی ﷺ واقعے کے مقدمے میں گرفتار ایم این اے شیخ راشد شفیق کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اٹک کی عدالت نے راشد شفیق کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ایم این اے شیخ راشد شفیق کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا۔

مدعی کے وکیل سردار عبدالرازق نے مؤقف اپنایا کہ جس وقت مسجد نبوی ﷺ میں نعرے لگے، اس وقت راشد شفیق وہاں موجود ہی نہیں تھے، ان پر مذہبی توہین کا اطلاق نہیں ہوتا۔

شیخ راشد شفیق کو 30 اپریل کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔