Thursday, April 25, 2024

مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنیوالے واقعہ پر مدینہ منورہ سے کئی پاکستانی گرفتار

مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنیوالے واقعہ پر مدینہ منورہ سے کئی پاکستانی گرفتار
April 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعہ پر مدینہ منورہ سے کئی پاکستانی گرفتار کر لیے گئے۔

اسلام آباد کے سعودی سفارتخانے نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان سفارتخانے کے مطابق کچھ پاکستانیوں کو مقدس مقام کے احترام کو ملحوظ نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملکی سیاسی رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی۔