Saturday, May 21, 2022

مسجد نبویﷺ میں نعرے، شیخ رشید کے بھتیجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

مسجد نبویﷺ میں نعرے، شیخ رشید کے بھتیجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار
May 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسجد نبوی ﷺ میں نعرے لگانے کے معاملہ پر شیخ رشید کے بھتیجے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

شیخ راشد عمرہ ادائیگی کے بعد ملک واپس پہنچے تھے، سادہ کپڑوں میں ملبوس ایف آئی اے اہلکار شیخ راشد کو ساتھ لے کر روانہ ہوئے۔ شیخ راشد کا نام فیصل آباد میں درج مقدمے میں نامزد تھا۔

عمران خان، شیخ رشید، فوادچودھری، انیل مسرت سمیت 150 افراد مقدمے میں نامزد ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا۔

شیخ رشید کہتے ہیں کہ انہیں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، حکمران لانگ مارچ کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔