Friday, April 19, 2024

مسجد نبویﷺ جیسے مقدس مقامات پر ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا، فواد چودھری

مسجد نبویﷺ جیسے مقدس مقامات پر ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا، فواد چودھری
April 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کل کے واقعات پر بات کرنا ضروری ہے، مسجد نبویﷺ جیسے مقدس مقامات پر ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کابینہ کو لندن اور پیرس میں بھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کا کوئی ورکر اس واقعے میں شامل نہیں، یہ لوگ مذہب کو استعمال نہ کریں، عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جگہوں پر ردعمل سے گریز کریں۔

قاسم سوری پر حملہ کے حوالے سے اپنے ردعمل میں فواد چودھری نے کہا کہ احتجاج کے جواب میں حکومت نے یہ حل سوچا ہے تو پھر انارکی سے بچنا ناممکن ہے۔ ایسے رویے ملک میں متشدد ماحول پیدا کریں گے۔ کوئی بھی واقعہ معاملات کو کنٹرول سے باہر کر دے گا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے مضحکہ خیز فیصلہ دیا ہے، ایسے فیصلوں سے معاشرے میں تقسیم بڑھے گے، اس تقسیم کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ چیف الیکشن کمشنراستعفیٰ دیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ 20 لاکھ لوگوں کوجمع کریں گے، حکومت کتنے افراد کو گرفتار کر لے گی۔ انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ برداشت سے باہر ہے، کسان ڈیزل کے لیے رل گئے اس پر کسی نے کوئی اجلاس نہیں بلایا۔