یروشلم (92 نیوز) - مسجد الاقصیٰ میں جمعۃالوداع کے موقع پر اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 42 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
جھڑپیں نماز فجر کے وقت ہوئیں جب اسرائیلی فورسز نے لوگوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔
قبل ازیں مسجد الاقصی کے احاطے میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 43 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس رمضان کی صبح کی نماز کے بعد کمپاؤنڈ میں داخل ہوئی اور ہجوم پر ربڑ کی گولیاں اور سٹن گرینیڈ فائر کیے، جن میں سے کچھ پتھر پھینک رہے تھے۔ پولیس نے آنسو گیس چھوڑنے کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا۔