Sunday, September 8, 2024

مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ وزیراعظم نے منظور کرلیا

مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ وزیراعظم نے منظور کرلیا
January 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مشیر احتساب کیلئے نئے ناموں پر مشاورت شروع کردی گئی۔

شہزاد اکبر نے کہا وہ مستعفی ہونے کے باوجود پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے، قانونی خدمات فراہم کرتے رہیں گے، امید ہے وزیراعظم کی سربراہی میں شفاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

شہزاد اکبر ساڑھے 3 سال میں کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے، عمران خان بھی ان کی کارکردگی سے مطمئن نہ تھے۔ ایک اہم شخصیت کیخلاف شہزاد اکبر کے شواہد ناکافی ثابت ہوئے۔

براڈشیٹ اسکینڈل کے دوران شہزاد اکبر پر سوالات اُٹھے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگیں تو شہزاد اکبر نے غلط بریف کیا، مقدمات کی ٹائم لائنز اور بریفنگ میں کافی تضاد پایا گیا ، وزیراعظم نے ناراض ہوکر شہزاد اکبر سے استعفی مانگا۔