اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنے استعفی کا اعلان ٹویٹر پر کیا۔
I have tendered my resignation today to PM as Advisor. I sincerely hope the process of accountability continues under leadership of PM IK as per PTI’s manifesto. I will remain associated with party n keep contributing as member of legal fraternity.
شہزاد اکبر نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ مجھے قوی یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں احتساب کا شفاف عمل جاری رہے گا۔ میں نے آج اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک رہوں گا، پی ٹی آئی کو قانونی مشورے دیتا رہوں گا۔