Sunday, September 8, 2024

مشرق وسطیٰ میں تناؤ، تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر

مشرق وسطیٰ میں تناؤ، تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر
January 18, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) مشرق وسطیٰ میں تناؤ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز حوثی باغیوں کے یو اے ای ائیرپورٹ پر حملے سے سپلائی میں رکاوٹوں کا خطرہ محسوس کیا گیا تھا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 44 سینٹ اضافے سے 86.92 ڈالر تک پہنچ گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 81 سینٹ اضافے سے 84.78 ڈالر تک پہنچ گئی۔

رواں سال کے آغاز سے ہی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رُجحان دیکھا جارہا ہے۔

ادھر یورپین اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، برطانوی اسٹاک مارکیٹ کے ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں 68.28 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے۔

برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای انڈیکس 7611.23 پوائنٹس پر بند ہوا، فرانس اسٹاک مارکیٹ کے سی اے سی انڈیکس میں 58.64 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ فرانس کا سی اے سی انڈیکس 7201.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جرمن اسٹاک مارکیٹ کا ڈیکس انڈیکس 50.48 پوائنٹس بڑھ گیا، جرمن اسٹاک مارکیٹ کا ڈیکس انڈیکس 15933.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔