Sunday, September 8, 2024

مشکل وقت زیادہ نہیں، مارچ کے بعد حالات نارمل ہونا شروع ہوں گے، وزیرا عظم

مشکل وقت زیادہ نہیں، مارچ کے بعد حالات نارمل ہونا شروع ہوں گے، وزیرا عظم
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے مشکل وقت زیادہ نہیں۔ مارچ کے بعد حالات نارمل ہونا شروع ہوں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیر اعظم نے وزراء کو مذہب مخالف  اور انتشار سے متعلق بیانات سے سختی سے روکتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلامی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

کابینہ اجلاس میں طالبان سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام وزراء آپس کی لڑائیاں چھوڑ کر ایک بن جائیں۔ مارچ تک ہمیں مشکلات کا سامانا ہے۔ اپریل خوشخبری کا مہینہ ہو گا ۔

شہزاد اکبر نے کابینہ کو مریم نواز کی نئی آڈیو سے متعلق آگاہ کیا تو وزیر اعظم نے تبصرے سے گریز کیا۔ وزیر اعظم نے لیگل کو ہدایات دیں کہ شہباز شریف ہمارا ٹارگٹ ہے ۔ وزیراعظم نے آج بھی  قانونی معاملات کیلیے وکلاء سے مشاورت کی۔

اجلاس میں نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے بحث ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو وفاقی وزراء نے پنجاب سکول سلیبس پر اعتراض کیا تو وزیراعظم نے وزیر تعلیم شفقت محمود کو وزراء کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔