Friday, April 26, 2024

مشکل فیصلوں کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، مفتاح اسماعیل

مشکل فیصلوں کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، مفتاح اسماعیل
June 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے معیشت انتہائی مشکل حالات میں ہے۔ مشکل فیصلوں کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔

مفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جعلی چیک کاٹ کر بھاگ جانے والی حرکت کی ہے۔ 25 لاکھ دکانداروں اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ پٹرول مہنگا کرکے پیسے اپنے گھر نہیں لے جا رہے۔ اگر مزید مشکل فیصلے لینا ہوئے تو لیں گے اور کوئی چوائس نہیں۔ انہوں نے کہا بجٹ میں 459 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ 1100 ارب روپے پاور سیکٹر کو کیش سبسڈی دی۔ فروری میں آئل اور پٹرول پر سبسڈی دے کر معاہدے کی خلاف  ورزی کی گئی۔ تیس ، پینتیس روپے بجلی کا یونٹ بنا رہے ہیں۔ 16 روپے فی یونٹ حکومت دے رہی ہے۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان باوقار اور نیوکلیئر پاور ملک ہے۔ ہمیں معیشت سنبھالنا ہو گی۔ ملکی انتظامی امور ٹھیک کرنا ضروری ہے ورنہ یہ ملک چلانا مشکل ہے ۔ عوام کا ساتھ چاہتا ہوں۔