Thursday, April 25, 2024

مشکل فیصلے نہ کرتے تو حالات سری لنکا جیسے ہوتے، مفتاح اسماعیل

مشکل فیصلے نہ کرتے تو حالات سری لنکا جیسے ہوتے، مفتاح اسماعیل
July 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے مشکل فیصلے نہ کرتے تو حالات سری لنکا جیسے ہوتے۔

اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاریخی ٹیکس وصولی کرتے ہوئے جون میں سات سو پینسٹھ ارب کے ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بولے کہ ہم نے پہلی بار پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگایا ہے۔ سابق حکومت کی جانب سے مارچ میں قیمتیں منجمند کرنے سے معیشت پر اثرات ہوئے۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کرکے چیلنج قبول کیا اور انفورسمنٹ اور ریکوری پر خصوصی توجہ دی۔ انفورسمنٹ اقدامات سے ٹیکس محصولات بڑھیں ۔ بولے شوگر اور تمباکو کے بعد فرٹیلائزر اور سیمنٹ سسٹم پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تنصیب کئے جائیں گے۔