Saturday, July 27, 2024

مشہور ہدایت کار مسعود پرویز کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے

مشہور ہدایت کار مسعود پرویز کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے
March 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مشہور ہدایت کار مسعود پرویز کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے، صدارتی ایوارڈ یافتہ مسعود پرویز کا تعلق ایک علمی اور ادبی گھرانے سے تھا۔

قیام پاکستان سے پہلے بننے والی فلم منگنی سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے مسعود پرویز 1918ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے فلم منگنی میں ہیرو کی حیثیت سے کام کیا، لیکن بعد میں انہوں نے بطور ہدایت کار اپنے فن کا لوہا منوایا۔

مسعود پرویز نے بطور ہدایت کاربیلی، انتظار، زہر عشق، کوئل، مرزا جٹ، ہیر رانجھا، مراد بلوچ، نجمہ، حیدر علی اور خاک و خون جیسی یادگار فلمیں بنائیں۔

مسعود پرویز کو 1957ء میں فلم انتظار پر بہترین ہدایت کار کا صدارتی ایوارڈ حاصل کیا، اس فلم نے مجموعی طور پر 6 صدارتی ایوارڈ حاصل کئے تھے، جبکہ انہیں فلم ہیررانجھا اور خاک اور خون پر نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

مسعود پرویز کی ہدایت کاری میں بننے والی دوسری فلموں نے متعدد زمروں میں نگار ایوارڈز حاصل کئے، شوبز کی دنیا میں چمکتا ستارہ 2001 میں آج ہی کے دن خالق حقیقی سے جا ملا۔