Thursday, March 28, 2024

مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے، شیخ رشید

مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے، شیخ رشید
January 2, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔

اُنہوں نے ٹوئٹر پیغام کہا کہ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے، 77وزرا کے بیڑے اور آئی ایم ایف کی شرائط غریب کےلیے ہیں، حکمرانوں کی اپنی دولت باہر بینکوں میں محفوظ ہے۔

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ پندرہ جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، آرمی کاسپہ سالاربھی کہہ رہا ہےکہ پاکستان نازک ترین موڑپرپہنچ گیا ہے۔ کپڑے بیچنے والا شہباز بھی اعتراف کررہاہےکہ شدید معاشی بحران ہے اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی PDM کاعمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کےاپنے گلے پڑ رہا ہے15 جنوری کو  MQM کا بھی پتہ چل جائےگا، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔