Sunday, May 19, 2024

مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس، جسٹس انوارالحق پنوں کی کیس سننے سے معذرت

مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس، جسٹس انوارالحق پنوں کی کیس سننے سے معذرت
September 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس کی سماعت میں جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔

مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس باقر علی نجفی کے سربراہی میں دو رکنی بینچ کے دوسرے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ فاضل جج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث درخواست نہیں سن سکتا۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔ کیس دوسرے بنچ میں لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی۔  26 اپریل کو مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے سماعت سے معذرت کے بعد 3 بینچز تحلیل ہوئے تھے۔