مریم نواز نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ناکام ترین قرار دیدیا
لندن (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ناکام ترین قرار دے دیا۔
ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا۹ سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ایک کے بعد ایک ڈراما اور جھوٹ، مگر عمران خان کا نو سالہ پلان، سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا منصوبہ ناکام ہوچکا۔ من پسند چیف لانے کا پلان اور چیف کی تعیناتی میں رخنہ ڈالنے کا منصوبہ بھی فیل ہوگیا، نئے چیف کو متنازعہ بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔