مریم نواز نے مری میں اموات حکومتی غفلت کا نتیجہ قرار دیدیا

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مری میں اموات حکومتی غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا۔
I have NEVER seen such chaos, apathy & incompetence & most importantly a government that has nothing to do with the misery of people. What’s most shocking though is not only the dismissive attitude but the contempt & scorn they pour on the victims.
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مری میں اموات برفباری سے نہیں حکومتی غفلت سے ہوئیں۔ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں ان کیلئے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ مردہ ضمیر بہت پہلے مرچکی۔ شہبازشریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اڑایا جاتا تھا، مذاق اڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟ اللّہ سے ڈر نہیں لگتا ؟ @ImranKhanPTI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 8, 2022
نائب صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ مری میں بےیارومددگار خاندانوں کی موت دردناک واقعہ ہے۔