Saturday, July 27, 2024

مریم نواز نے کہتی ہیں کہ جب وہ شیشہ دکھاتی ہیں تو توہین عدالت کا نوٹس آجاتا ہے

مریم نواز نے کہتی ہیں کہ جب وہ شیشہ دکھاتی ہیں تو توہین عدالت کا نوٹس آجاتا ہے
March 3, 2023 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ ہے جب وہ شیشہ دکھاتی ہیں توتوہین عدالت کا نوٹس آجاتا ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ توہین عدالت تب ہوتی ہے جب آپ نہ صرف اپنی جائیداد بلکہ اپنی بیٹی کو بھی چھپاتے ہو، اس جھوٹ کے ساتھ آپ نے چار الیکشن لڑے، جوشخص اپنی بیٹی کو انصاف نہیں دے گا وہ پاکستان کو کیا انصاف دے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ لاڈلے کو عدالت بلاتی تو آگے سے پلستر دکھا دیتا ہے، تم جھوٹ بولتے ہو،جائیداد چھپاتے ہواوربیٹی کو بھی چھپاتے ہو، جب لیڈر چھپ کر ضمانت پارک میں بیٹھا ہو تو عوام کیوں  جیل بھریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوادچودھری نے آڈیو میں کہا سپریم کورٹ کے باہر ٹرک کھڑا کردیں گے اور اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کرکے چھوڑیں گے، عمران  خان اپنی پارٹی کا نشان بدل کر ٹرک رکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ سازش کے ذریعے عمران خان کو ہم پر مسلط کیا گیا ملکی تاریخ کے قر ضے گزشتہ حکومت میں دو گنا ہوگئے، پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو  کو آج اپنی جماعت کا صدر بنا دیا، عمران خان اپنے انجام کو پہنچ گیا۔