Friday, April 26, 2024

مریم نواز مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مقرر، نوٹی فکیشن جاری

مریم نواز مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مقرر، نوٹی فکیشن جاری
January 3, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مریم نواز مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مقرر کردی گئیں، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری بھی انہی کے سپرد کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا۔