Friday, May 3, 2024

مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں، کل پاکستان پہنچیں گی

مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں، کل پاکستان پہنچیں گی
January 27, 2023 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں، ایک روز قیام کے بعد کل پاکستان پہنچیں گی۔

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز ڈار فیملی کے گھر قیام کریں گی۔ بختاور اور آصفہ بھٹو کی جانب سے بلاول ہاؤس دبئی میں قیام کی دعوت دی گئی۔

امیر مقام سمیت دیگر رہنماء بھی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے دبئی پہنچے۔

لاہور میں مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ لیگی ارکان اسمبلی کارکنان کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر یکم فروری سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔