Friday, April 19, 2024

مریم نواز لندن پہنچ گئیں، ایئرپورٹ پر حسن نواز اور لیگی کارکنوں نے استقبال کیا

مریم نواز لندن پہنچ گئیں، ایئرپورٹ پر حسن نواز اور لیگی کارکنوں نے استقبال کیا
October 7, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔ ایئرپورٹ پر حسن نواز اور لیگی کارکنوں نے استقبال کیا۔

 ایوان فیلڈ کے باہر برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی استقبال کیا ۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ مریم نواز کے ساتھ ان کا بیٹا جنید صفدر بھی لندن پہنچا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے  کارکن شریف فیملی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے پولیس طلب کر لی گئی۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف اور بھائی حسین نواز نے مریم کو گلے لگایا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو میں مسلم لیگ نون  کی نائب صد ر مریم نوازشریف نے استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔