Sunday, May 5, 2024

مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے، پرویز الہٰی

مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے، پرویز الہٰی
February 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سابق ارکان اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان، رانا نذیر احمد خان، چودھری اسد زمان لنگڑیال اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

پرویز الہٰی نے کہا عمران خان کی قیادت میں عدلیہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، نہ ہی قوم کوتقسیم ہونے دیں گے۔ گورنر اور الیکشن کمیشن دونوں اپنے اختیارات سے بھاگ رہے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کیلئے اداروں کو متنازعہ بناتی ہے۔ ن لیگ کے دور میں مسنگ پرسن کے کیس دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ 18 دن سے لاپتہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے ہم سب دعا گو ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن دونوں اپنے اختیارات سے بھاگ رہے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وکلاء نے چودھری پرویزالہٰی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔