Friday, May 3, 2024

مریم نواز کی پارٹی عہدے داروں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت

مریم نواز کی پارٹی عہدے داروں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت
February 28, 2023 ویب ڈیسک

ساہیوال (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پارٹی عہدے داروں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کرنے اور عوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ مسلم لیگ ن ساہیوال ڈویژن کی مرکزی تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے،
الیکشن کی تیاری کریں، عوام سے رابطے بڑھائیں، حقیقت بتائیں، محنتی، نظریاتی اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کارکنوں کی بھرپور سرپرستی کریں۔

مسلم لیگ ن ساہیوال ڈویژن کے اجلاس میں مرکزی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کے اشتراک عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، مریم نوازشریف نے گزشتہ روز ساہیوال میں پُرجوش تنظیمی کنونشن منعقد کرنے پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔