مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو مہنگے پٹرول کی سلامی دی، پرویز الہٰی

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نے طنزیہ ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو مہنگے پٹرول کی سلامی دی۔
چودھری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعجاز شاہ سے ملاقات میں بولے حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، معیشت کی تباہی کا سارا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔