مریم نواز کے ججز پر سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، عمران خان

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ مریم نواز کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے۔
پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنےوالی ایک بگڑی خاتون مریم کے SC کےججز پر شرمناک اور سوچےسمجھےحملوں کا واحد ہدف انتخابات سےفرار ہےاگرچہ یہ آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔سپریم کورٹ آف پاکستان پرحملوں سےیہ گروہ پاکستان میں جنگل کاقانون راسخ کرنےکےساتھ وفاق کوشدید نقصان پہنچا رہاہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023
ہفتہ کے روز ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ہدف آئین کو روند کر ہی حاصل ہوگا، سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کا قانون لانے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت ہمیں چیلنج کیا کرتی تھی کہ انتخابات چاہتے ہیں تو کےپی اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کریں۔ اب ہم نے مقابلے کیلئے پکارا ہے تو انتخابات کے نام سے ہی ان کی جان نکلی جاتی ہے۔