Wednesday, April 24, 2024

مریم نواز کا پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، 4 صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

مریم نواز کا پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، 4 صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے
March 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کے تین اور گوجرانوالہ کے ایک حلقے سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔

پنجاب میں انتخابات  کے سلسلہ میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز بھی انتخابی میدان میں اترنے کے لیے متحرک ہوگئیں۔ مریم نواز نے تین صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ا ددیئے۔

مریم نواز نے تخت لاہور پر حکمرانی کی کوششیں شروع کردیں، پنجاب اسمبلی کے الیکشن بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے گئے۔

مریم نواز کے لاہور کے 3 حلقوں پی پی 158، پی پی 173 اور پی پی 149 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، پی پی 149 سے ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے مریم نواز کے کاغذات جمع کرائے،، شہباز بھٹی،عامر رضا،میاں مبشر،عاشق سلہری اورخرم مغل مریم نواز کے تجویز کنندہ اور تائید کنندگان میں شامل ہیں۔

مریم نواز نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، کاغذات سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم اور سٹی صدر سلمان خالد بٹ نے جمع کروائے۔